ابنا: شام کے ٹی وی چینل کی رپورٹ کےمطابق شام کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ شام کے جنوب میں ریف دمشق کے علاقے "یبرود" کے باشندوں کے تعاون سے دہشت گردوں کے ہتیھاروں کا ایک بڑا گودام ملنے کی خبر دی ہے ۔ اسی طرح شام کی فوج نے ریف دمشق کے علاقوں پل زملکا اور جوبر میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے حلب کے "دوما" اور "زبدین" نامی علاقوں میں بھی دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے ۔ دوسری جانب شام کی فوج نے ادلب کے علاقے "معرہ" میں دہشت گردو سے متعلق ایک ٹرک کو تباہ کردیا جس میں 20 دہشت گرد ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے ۔
.......
/169